روسی صدر سے ملاقات میں شام اور یوکرائن کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوگی، ٹرمپ

روسی صدر سے ملاقات میں شام اور یوکرائن کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوگی، ٹرمپ

پوتن سے ملاقات میں امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا معاملہ اٹھائوں گا،،امریکی صدر کی گفتگو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ وہ آئندہ مہینے ھلسنکی میں روسی صدر ولادی میر پیوتن سے ہونے والی ملاقات میں شام اور یوکرائن جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی معلومات کے مطابق نیو جرسی جاتے ہوئے امریکی صدارتی طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

loading...

صدر ٹرمپ نے روس کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کو ماسکو روانہ کیا تھا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کیدرمیان تعلقات کو بہتر بنانا اور دونوں صدور کی ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے۔

 مبصرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ اور پیوتن کی ملاقات سے دوطرفہ کشیدگی کی برف پگھلنے میں مدد ملے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نواز شریف اور زرداری نے ملک کو لوٹنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا‘اعجاز چوہدری

اپنا تبصرہ بھیجیں