ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع کی تجویز پیش

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع کی تجویز پیش

اسکیم میں توسیع صرف صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے آرڈی نینس کی صورت میں ہی ممکن ہے

لاہور:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں 15 دن کی توسیع کی تجویز تیار کر لی ہے۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون کو ختم ہورہی ہے۔

ذرائع کی معلومات کے مطابق (ایف بی آر) نے حکومت کو مدت میں توسیع کی تجویزدینے کا فیصلہ کیا ہے۔یقین سے نہیں کہنا جا سکتا مگر آج تجویز وزیر خزانہ شمشاد اختر کو پیش کی جائے گی۔

loading...

ذرائع کی معلومات کے مطابق قانونی مجبوریوں کے سبب اسکیم میں توسیع صرف صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے آرڈی نینس کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ صدرکی منظوری کے بعد ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں 15 دن کی توسیع ہو سکے گی ۔

وزیر خزانہ سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے اس تجویز کی منظوری حاصل کرکے اسے ایوان صدر بھیجا جائے گا ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں