انسانی اسمگلنگ کا انسداد، ملائیشیا میں قانون سخت کرنے پر غور

انسانی اسمگلنگ کا انسداد، ملائیشیا میں قانون سخت کرنے پر غور

متاثرین کے تحفظ اور اْن کو نقل و حمل کی آزادی کے لیے بھی قانون سازی کریں گے،وزارت داخلہ

کوالالمپور: ملائیشیا کی حکومت نے انسانی و مہاجرین کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے موجودہ قوانین میں ترمیم پر غور شروع کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی معلومات کے مطابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی حکومت کی جانب سے یہ اعلان اْس امریکی رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ملائیشیا کی حکومت انسانی اسمگلنگ کے انسداد میں بظاہر ناکام دکھائی دیتی ہے۔

ملکی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ متاثرین کے تحفظ اور اْن کو نقل و حمل کی آزادی کے علاوہ انسانی اسمگلروں کے لیے سخت سزائیں متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں