شاہ سلمان کی کویتی وزیر دفاع کی ٹیلیفون پرعیادت،جلد صحتیابی کی دعا کی

شاہ سلمان کی کویتی وزیر دفاع کی ٹیلیفون پر عیادت،جلد صحتیابی کی دعا کی

شاہ سلمان نے ٹیلیفون پر کویتی وزیر دفاع الشیخ ناصر الاحمد الجابر الصباح کی کامیاب سرجری اور صحت یاب ہونے پرانہیں مبارک باد پیش کی

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اور کویت کے وزیر دفاع نائب وزیراعظم الشیخ ناصر صباح الاحمد الجابر الصباح سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

عرب ٹی وی کی معلومات کے مطابق شاہ سلمان نے ٹیلیفون پر کویتی وزیر دفاع الشیخ ناصر الاحمد الجابر الصباح کی کامیاب سرجری اور صحت یاب ہونے پرانہیں مبارک باد پیش کی اور ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

دوسری جانب کویتی رہ نماؤں نے شاہ سلمان کی جانب سے فون کرکے خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں