بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہندی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں 26 سال مکمل کرلیے

شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اسے ’26 سالوں کی یادیں‘ کا نام دیدیا

ممبئی: بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے ہندی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں 26 سال مکمل کرلیے، جس پر ان کی اہلیہ گوری خان نے ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔

انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ اسے ’26 سالوں کی یادیں‘ کا نام دیدیا۔شاہ رخ خان نے بھی ویڈیو کو شیئر کیا، جس پر اداکار نے اپنے مداحوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میرا یہ سفر آپ سب کے بغیر نامکمل ہے، یہاں میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی وجہ سے میں کتنا خوش ہوں۔6 منٹ دورانیے کی ویڈیو میں شاہ رخ خان نے ڈرامائی انٹری کی جس کے بعد انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے یہاں تک کے سفر کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا۔

شاہ رخ نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنے سفر کا اغاز ’فوجی‘ بن کر کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ’دیوانہ‘ فلم میں کام کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

اداکار نے کہا کہ میں نے اس تیز سفر میں پیار، خوشی اور کبھی کبھی اداسی دیکھی۔شاہ رخ خان نے 1995 میں ریلیز ہوئی اپنے کیریئر کی کامیاب فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے کردار راج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’1995 میں راج کے کردار نے مجھے پیار کرنا سکھایا، جیسے وہ سب سے پیار کرتا تھا‘۔ان کے مطابق وہ آج تک یہ بھی سمجھ نہیں پائے کہ شائقین انہیں زیادہ پسند کرتے۔

یاد رہے کہ 1999 میں ریلیز ہوئی فلم ’بادشاہ‘ کی کامیاب کے بعد شاہ رخ خان کو بالی وڈ کے بادشاہ کا خطاب دے دیا گیا اور اس پر شاہ رخ نے کہا کہ وہ یہ تاج آج بھی بہت فخر سے اپنے سر پر پہنتے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں