اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی کانگریس کا اجلاس 3 جولائی کو ہوگا

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی کانگریس کا اجلاس 3 جولائی کو ہوگا

 کانگریس کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت بھی کی گئی ہے

اسلام آباد : اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی کانگریس کا اجلاس 3 جولائی کو شام پانچ بجے ہوگا ،جس کی صدارت اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کر یں گےاسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ اجلاس میں ایسوسی ایشن کی نومبر 2016ء سے جون 2018ء تک کی رپورٹ، ایسوسی ایشن کیلئے لیگل ایڈوائزر کی تقرری، نئے ایسوسی ایٹ ممبران اور ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری، آئندہ کی سرگرمیوں کے علاوہ ایسو سی ایشن کے دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔

loading...

جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے کہا کہ اجلاس کا ایجنڈا تمام متعلقہ کلبوں کے عہدیداروں کو بھیج دیا گیاہے ، کانگریس کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں