شہباز شریف نے ریحام خان سے رابطوں کے الزامات مسترد کردیئے

زندگی میں صرف ایک بار ریحام سے ملا ٗکتاب لکھوانے میں ایک دھیلہ بھی خرچ کیا ہو تو ذمہ دار ہوں ٗ انٹرویو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ریحام خان سے رابطوں کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ زندگی میں صرف ایک بار ریحام سے ملا۔ ایک انٹرویومیں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ریحام خان سے رابطوں کے تمام الزامات مسترد کردیئے۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں صرف ایک بار ریحام خان سے ملا، اس کے بعد ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اگر ریحام کی کتاب لکھوانے کے پیچھے میری سپورٹ ثابت ہو جائے، یا اگر میں نے ایک دھیلہ بھی بلواسطہ یا بلاواسطہ خرچ کیا ہوتو میں ذمہ دار ہوں۔(ن) لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ پر کرپشن کے کئی الزامات لگائے لیکن ثابت ایک بھی نہ کرسکے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں