مسلم لیگ (ن) کو زبردست دھچکا، 5 حلقوں کے امیدواروں نے ٹکٹ واپس کر دیے

ن لیگ

باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ٹکٹ آخری روز واپس کئے تاکہ ن لیگ کے ٹکٹ پر کوئی امیدوار حصہ نہ لے سکے

لاہور: مسلم لیگ ن کے 5 امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کر کے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امیدواروں نے ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو جمع کرائی گئی ٹکٹیں واپس کر کے اپنا انتخابی نشان جیپ الاٹ کرا لیا۔ حلقہ این اے 193 اور پی پی 293 سے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کر دیا۔

loading...

حلقہ پی پی 294 سے شیر علی گورچانی کے والد پرویز گورچانی نے بھی ٹکٹ واپس کر دیا۔ حلقہ این اے 194 سے امیدوار حفیظ الرحمن دریشک نے بھی مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کر دیا۔ پی پی 296 سے یوسف دریشک نے ٹکٹ واپس کر کے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق شیر علی گورچانی و دیگر نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ٹکٹ آخری روز واپس کئے تاکہ قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 193 اور 194، جبکہ صوبائی اسمبلی کے پی پی 293، 294 اور 296 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر کوئی امیدوار حصہ نہ لے سکے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ( ن ) کے متعدد ارکان قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے 146جنوبی پنجاب صوبہ محاذ145 بنانے کا اعلان کیا تھا اور بعدازاں اسے تحریک انصاف میں ضم کردیا گیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں