عمران خان اور اہلیہ کی پاکپتن میں مزار پر حاضری کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی

loading...

مزار کے اندر عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے لیے پھولوں کی پتیاں بچھائی گئیں
عمران خان اور ان کی اہلیہ نے ایک ساتھ مل کر جھک کر دعا بھی کی

پاکپتن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر ؒ کے مزار پر حاضری کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزار کے اندر عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے لیے پھولوں کی پتیاں بچھائی گئیں۔اس کام میں پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ نے بھی حصہ لیا اور فرش کو تقریباً مکمل طور پر پھولوں کی پتیوں سے ڈھک دیا گیا ٗجس کے بعد عمران خان اور ان کی اہلیہ نے ایک ساتھ مل کر جھک کر دعا بھی کی۔

151۔جیو نیوز اسکرین گریباس سے قبل عمران خان کی اہلیہ کے ہمراہ دربار پر حاضری کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور ان کی اہلیہ درگاہ میں داخل ہونے سے پہلے دہلیز پر جھکے، دو زانو ہوکر زمین پر ماتھا ٹیکا اور پھر درگاہ میں داخل ہوئے۔اس حوالے سے ہونے والی تنقید کے بعد عمران خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بابا فرید شکر گنج کے مزار پر سجدہ نہیں کیا تھا بلکہ ان کی عقیدت کی وجہ سے بوسہ دیا تھا

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں