سیالکوٹ میں شہریوں نے سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کی گاڑی پر ڈنڈے برسادیئے

سیالکوٹ: سابق وزیر زاہد حامد بھی شہریوں کے غصے کا شکار ہوگئے اور پسرور کچہری کے دورے پر ناراض شہریوں نے ان کی گاڑی پر ڈنڈے برسا دیئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سیالکوٹ کی پسرور کچہری میں اپنے بیٹے کے ہمراہ انتخابی نشان الاٹ کرانے کیلئے پہنچے تو واپسی پر وہاں موجود شہریوں نے انہیں گھیر لیا۔شہریوں نے زاہد حامد کیخلاف نعرے بازی کی اور چور چور کے نعرے بھی لگائے، نعرے بازی پرسابق وزیر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے جس پر لوگوں نے گاڑی پر ڈنڈے اور مکے بھی مارے۔زاہد حامد میڈیا اور شہریوں سے کوئی بھی بات کیے بغیر وہاں سے فوری روانہ ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں کاغذات نامزدگی میں حلف نامے کا تنازع سامنے آنے کے بعد زاہد حامد نے وزارت قانون سے استعفیٰ دیا ٗ وہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ان کی جگہ ان کے صاحبزادے نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں