آئندہ الیکشن میں عوام کی عدالت نواز شریف کو اہل بھی کرے گی اور انصاف بھی دلائے گی ٗ خواجہ آصف

خواجہ آصف

ایٹم بم سے لے کر موٹر وے، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت سب نواز شریف کے کارنامے ہیں ٗووٹ کو عزت ملے گی تو پاکستان کو عزت ملے گی ٗ خطاب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ الیکشن میں ووٹ اْس کو ملتا ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے، ترقی اور نواز شریف کو الگ نہیں کیا جاسکتا ٗآئندہ الیکشن میں عوام کی عدالت نواز شریف کو اہل بھی کرے گی اور انصاف بھی دلائے گی۔ حلقہ این اے 73میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ووٹ کو عزت ملے گی تو پاکستان کو عزت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ایٹم بم سے لے کر موٹر وے، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت سب نواز شریف کے کارنامے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ترقی کے اس سفر کو کوئی روک نہیں سکتا، ہم عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، آئندہ الیکشن میں عوام کی عدالت نوازشریف کو اہل بھی کرے گی اور انصاف بھی دلائے گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں