عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دینے کے موقع پر ایک شخص کی بلاول بھٹو کا بوسہ لینے کی کوشش

بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی جہاں ایک شخص نے ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی۔

بلاول بھٹو زرداری کراچی کے علاقے لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 سے انتخاب لڑ رہے
بلاول بھٹو زرداری نے لیاری میں انتخابی مہم کے آغاز سے قبل عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

مزار کی حاضری کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو ایک شخص نے اجرک پہنائی اور بوسہ لینے کی کوشش بھی کی جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے این اے 246 میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا اور علاقہ مکینوں سے خطاب بھی کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اليکشن لڑ کر لیاری کے مکینوں کے مسائل کا حل نکالوں گا، لياری کے لوگ ميرا ساتھ ديں مل کر کام کريں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں