چینی خاتون نے سیمنٹ کی تھیلیوں سے خوبصورت لباس بنا ڈالا

سیمنٹ

دنیا میں کوئی بھی چیز بیکار نہیں ہوتی اور کسی شخص کی مہارت کا اندازہ اس بات سے ہی ہوجاتا ہے کہ وہ بیکار اور ناکارہ چیز کو بھی کارآمد بنا دیتا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والی Tan Liliنامی خاتون کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جا سکتا ہے جس نے چالیس سیمنٹ کی تھیلیوں کا استعمال کر کے خوبصورت عروسی لباس بنا ڈالا۔

چینی خاتون نے گھر میں رکھے فالتو سیمنٹ کی ایک ایک تھیلی کو اس انداز میں دھاگے سے سیا کہ تھیلیوں سے خوبصورت لباس تیار ہوگیا جبکہ اپنے اس لباس کی ڈیزائننگ پر خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ لباس بارش سے بچنے کے لیے تیار کیا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں