شہدائے کربلا چہلم، کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل

loading...

کراچی: شہدائے کربلا کا چہلم آج منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں کراچی، سکھر، ملتان، لاہور اور راولپنڈی سمیت خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی جبکہ کراچی، لاڑکانہ، نوابشاہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔

صوبائی حکومتوں کی درخواست پر وزارت داخلہ نے شہدائے کربلا کے چہلم پر پنجاب سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری دی۔

ملک بھر میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور جلوس کے روٹ پر ملحقہ سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

کراچی کی ایم اے جناح روڈ سے ملحقہ راستوں پر بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے۔ صدر اور اطراف کے علاقے میں قانون نافذکرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن بھی کیا، جس کے دوران 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب سندھ بھر میں تمام نجی و سرکاری اسکول آج بند رہیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں