وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات

لاہور: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں‌ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ بھی شریک تھے۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی اس ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔ ساتھ ہی پنجاب سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر انتخابات پربھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر اسپیکر کی تعریف کی، اسپیکرنے وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کے کامیاب دورے کی مبارک باد دی. قبل ازیں وزیراعظم لاہور پہنچے، تو گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان کا استقبال کیا۔

loading...

وزیراعظم عمران خان سےارکان اسمبلی کی ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے 100 روزہ ایجنڈے پرپیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ یاد رہے کہ آج چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا  ہے کہ چین وزیراعظم عمران خان کے دورے کا منتظر ہے. وزیراعظم عمران خان دو نومبر کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں