آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
نومبر 30 جمعہ۔

برج حمل
خاندانی امور میں حوصلہ بلند رہے گا‘ خاندان کا باہمی تعاون بہت شاندار رہے گا۔ پراپرٹی اور ملکیت کے مسائل خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں گے۔

برج ثور
پروڈکشن ‘ پرموشن اور اپنی مالی حالت بہتر بنانے پر زور رہے گا۔ ایک تعلق میں شدت پیدا ہوگی ۔حقیقت یہ ہے کہ آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

برج جوزا
ایک پہل کرنے کے علاوہ مناسب وقت پر ٹھیک جگہ پہنچ جائیں گے۔ تکلیف دہ صورت حال سے نجات حاصل کر لیں گے۔بیماری سے شفا یابی ہو سکے گی۔

برج سرطان
دوست مددگار ثابت ہونگے گے۔ اپنے راز دوسروں کو مت دیں ورنہ رشتہ دار یا دوست دخل اندازی کر سکتے ہیں۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

برج اسد
جذبات پر قابو رکھنے سے بہت سے مسائل حل ہو سکیں گے۔ کسی بھی قسم کے معاہدے یا کاغذات پر دستخط کرتے وقت محتاط رہیں تاکہ بعد کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

برج سنبلہ
کیرئیر سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ مالی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچیں۔

loading...

برج میزان
غیر ذمہ داری کے مظاہرے پر نقصان اٹھا سکتے ہیں۔ جلد بازی سے گریز کریں اور فیصلے کرتے وقت تحمل مزاجی سے کام لیں اور غصے پر قابو رکھیں۔

برج عقرب
فکر و عمل کی مزید آزادی ملے گی۔ تنظیم نو اور حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کا وقت آگیا ہے جائیداد کی قیمتوں سے آگاہ رہیں۔غصیلی طبیعت میں کافی حد تک ٹھہرائو رہیگا۔

برج قوس
شریک حیات کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ہر قسم کی شراکت کے مسائل نہایت تیزی سے حل ہو جائیں گے۔بہتر مستقبل کی پلاننگ کی جا سکے گی۔

برج جدی
کاروبار یا رومانس کے متعلق کوئی اہم پیغام ملنے کی اُمید ہے۔ نئے معاہدے عمل میں آئینگے۔ نیا کام شروع کرنا مثبت رہیگا۔ مخلص دوست کا تعاون حاصل رہیگا۔

برج دلو
لوگوں کو پتہ چل جائیگا کہ آپ سنجیدہ ہیں اور بیکار باتوں میں ہر گز نہیں آئیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت کا پروگرام بن سکتا ہے۔ طبیعت میں بے سکونی محسوس ہوگی۔

برج حوت
کاروباری امور میں مصروفیت رہیگی۔ ترقیاتی کاموں میں رجحان ہوگا۔ کیرئیر میں اضافہ کیلئے اہم فیصلے کرنیکا موقع ملے گا۔ طبیعت دینی کاموں کی طرف مائل رہے گی۔

———————————————————————————

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں