پریانکا چوپڑا اور نک جونس شادی کے لیے جودھپور پہنچ گئے

پریانکا چوپڑا

جو دھپور: بالی وڈ میں دیپ ویر کی شادی کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی آئندہ ماہ ہوگی جس کیلئے دونوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بھارتی شہر جودھپور پہنچ گئے۔

پریانکا اور نک جونس ممبئی سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ جمعرات کی صبح بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور پہنچے، جہاں شادی کی تمام رسومات ہندو رسوم و رواج کے مطابق نبھائی جائیں گی۔

نک جونس کے ساتھ ان کے بھائی جو جونس اور بھابھی صوفی ٹونر بھی دکھائی دیں جبکہ پریانکا چوپڑا کی کزن و اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے لیے جودھپور پہنچ چکی ہیں۔

loading...

شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور دونوں اسٹارز 2 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جودھپور شہر کے عمید بھاون پیلس میں مہندی کی رسم اور سنگیت ہوئی،ْ 30 نومبر کو ہلدی کی رسم اور بعدازاں کوکٹیل پارٹی منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر کی طرح پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی استقبالیہ تقاریب بھی بڑے پیمانے پر منعقد کی جائیں گی۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں