اکشے اور رجنی کانت کی فلم ‘2.0’ نے ریلیز ہونے سے قبل 350 کروڑ کمائے

2.0
loading...

اکشے کمار اور رجنی کانت کی سائنس اور ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ فلم ‘2.0’  سینما گھروں میں تہلکہ مچانےکے لیے ریلیز ہوگئی ہے، جبکہ ریلیز سے قبل ہی اس فلم نے 350 کروڑ کما لیے۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کماراور سپر اسٹار رجنی کانت کی نئی آنے والی سائنس اوت ایکشن سے بھرپور فلم ’’2.0‘‘ آج سے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی گئ ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی نہ صرف ایڈوانس بکنگ زوروشور سے جاری ہے بلکہ کچھ سینما میں بکنگ فل ہوچکی ہے اورصرف یہی نہیں فلم نے ریلیز سے قبل ہی 350 کروڑ کما لئے ہیں۔

جبکہ فلمی پنڈتوں کے مطابق 2.0کی اوپننگ میں ٹھگز آف ہندوستان کو بھی پیچھے چھوڑ دیگی جس نے پہلے روز پچاس کروڑ سے زائد کمائی کی تھی اور2.0 پہلے روز سو کروڑ کما سکتی ہے۔

فلم ’’2.0‘‘ میں اکشے کمارایک یا 2 نہیں بلکہ 12 مختلف اقسام کے روپ دھاریں گے جس میں خوفناک اور سائنس دان کا روپ بھی شامل ہے جب کہ فلم میں رجنی کانت بھی 5 الگ انداز میں نظر آئیں گے۔

اس طرح یہ دونوں اداکاروں کی کئی روپ بدلنے والی پہلی فلم ہے جو 29نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔ جبکہ فلم میں برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی ۔ واضح رہے کہ 543 کروڑ کے میگا بجٹ سے بننے والی فلم2.0 نا صرف بھارت، بلکہ دنیا بھر کی 10 میگا بجٹ فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں