تنوشری دتہ کے ہراسانی کیس میں ڈیزی شاہ بھی پھنس گئیں

تنوشری دتہ

ممبئی: پولیس نے نانا پاٹیکر کیخلاف ہراسانی کیس میں اداکارہ ڈیزی شاہ کو بھی بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے ڈیزی شاہ کو تحریری طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنوشری کی جانب سے نانا پاٹیکر کے خلاف ہراسانی کیس میں بیان ریکارڈ کرائیں کیونکہ واقعے کے وقت وہ بھی سیٹ پر موجود اور بطور اسسٹنٹ کوریوگرافر کام کر رہی تھیں۔

دوسری جانب ڈیزی شاہ کا کہنا ہے کہ میں فلمی سیٹ پر صرف اسسٹنٹ کوریو گرافر تھی اور میرا کام ڈانس کے اسٹیپ سکھانا تھا۔ میں وہاں

ہونیوالے کسی بھی عمل کا حصہ نہیں تھی، اس وقت وہاں جو کچھ بھی ہوا میں اْس بارے میں کچھ نہیں جانتی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اْن تمام افراد کا بیان ریکارڈ کریں گے جو اْس وقت سیٹ پر موجود تھے اور اسی حوالے سے ڈیزی شاہ کو بھی طلب کیا گیا ہے، وہ اپنی سہولت کے مطابق جب چاہیں بیان ریکارڈ کراسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے 10 سال قبل فلم ’’ہارن اوکے پلیز‘‘ کے گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ہراساں کیا تھا۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں