حکومت کا 2 روپے پیٹرول اور 2 روپے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان

ہیلمٹ

اسلام آباد: حکومت نے 2 روپے پیٹرول اور دو روپے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں3 روپے کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سابق حکومت میں پیٹرول پر15فیصد ٹیکس تھا، ہماری حکومت آئی تو اگست کے آخر میں قیمتیں کم ہوئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پرٹیکس کم کرکے بوجھ کم کیا جارہا ہے۔

loading...

اسدعمر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہرماہ ردوبدل ہوتا ہے، نظر آرہا ہے آگے بہتری ہوگی، ٹیکس میں ردوبدل کررہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے یکم دسمبر سے پیٹرول میں 2روپے پیٹرول ، ڈیزل میں دوروپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا پیٹرول پر سیلز ٹیکس8 فیصد کردیا ہے اور مٹی کے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3 روپےکمی کررہے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں