غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

جرمنی

بچیوں کی غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا کارندہ تربیلا سے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کو ایف آئی اے نے خیبرپختون خوا کے علاقے تربیلا میں اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی اے کےمطابق ملزم کے خلاف کارروائی کے لیے معلومات انٹرپول اسپین نے دی تھیں، ملزم کےغیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ سے رابطے تھے۔

ایف آئی اے نے ملزم سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد کرلیے ہیں۔

حکام کےمطابق گرفتاری کے وقت بھی ملزم کے موبائل فون میں غیر اخلاقی ویڈیوز موجود تھیں،ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں