بولی ووڈ:نیہا دھوپیا نے بچے کو جنم دینے کے 10 دن بعد کام شروع کر دیا

loading...

بولی وڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا نیہا دھوپیا نے رواں برس  10 مئی کو انگت بیدی سے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

جہاں لوگ ان کی اچانک شادی پر حیران ہوئے تھے، وہیں ان کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ اداکارہ شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھیں، اس لیے انہیں جلدی میں شادی کرنا پڑی۔

نیہا دھوپیا کا کہنا تھا کہ شادی کرنے اور حمل سے ہوجانے کے بعد انہوں نے اس خوف کی وجہ سے حمل کی خبر کو راز میں رکھا تا کہ لوگ ان کے امید سے ہونے کی خبر سن کر کہیں انہیں کام دینا بند نہ کردیں۔

اسی طرح نیہا دھوپیا نے شادی اور امید سے ہوجانے کے بعد حمل کے آٹھوں ماہ تک کام کر کے کئی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نیہا دھوپیا گزشتہ ماہ تک اپنے چیٹ شو ’نو فلٹر نیہا‘ کی شوٹنگ اور ریکارڈنگ کا کام سر انجام دیتی رہی تھیں۔

رواں ماہ 19 نومبر کو نیہا دھوپیا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’مہر‘ رکھا تھا۔

تاہم اب بچی کو جنم دینے کے محض 10 دن بعد ہی اداکارہ نے معمول کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانا شروع کردی ہیں۔ بچے کو جنم دینے کے محض 10 دن بعد ہی نیہا دھوپیا کی جانب سے کام شروع کیے جانے پر کئی خواتین جہاں حیران ہیں، وہیں کئی خواتین ان کے حوصلے کی تعریف بھی کر رہی ہیں۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں