پنجاب کا آدھا ترقیاتی بجٹ صرف لاہور شہر پر خرچ کیا جاتا ہے، عمران خان

لاہور میں خرچ ہونے والی رقم صوبہ خیبرپختونخوا کے کل بجٹ سے 3 گنا زیادہ ہے,عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صوبے پنجاب کا آدھا ترقیاتی بجٹ صرف لاہور شہر پر خرچ کیا جاتا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے زیرِ اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ شہباز شریف پنجاب اسپیڈ پر کام کرتے ہیں، ان کو بتانا مقصود ہے کہ پنجاب کا 6 کھرب 35 ارب روپے کے بجٹ میں سے صرف لاہور پر 55 فیصد خرچ کیا گیا۔

loading...

انہوں نے کہا کہ اس چیز سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بھی آگاہ ہونا چاہیے کیونکہ جو ان کا بجٹ میں حصہ ہوتا ہے، وہ بھی لاہور میں خرچ کردیا جاتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں خرچ ہونے والی رقم صوبہ خیبرپختونخوا کے کل بجٹ سے 3 گنا زیادہ ہے

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں