برف کا معیار بہتر بنانے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی :پنجاب فوڈ اتھارٹی

ناقص برف کے استعمال سے ہیضہ، ہیپاٹائٹس سمیت متعدد بیماریاں پھیلتی ہیں ‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل

لاہور :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے برف کے معیار بہتر بنانے کے لیے برف خانہ مالکان کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبہ بھر میں آپریشنز ٹیمیں کل سے برف خانوں کی چیکنگ کا آغاز کرے گی۔اگلے دو روز میں صوبہ بھر کے تمام برف خانوں کی مکمل چیکنگ کی جائے گی۔فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرمیوں کے آتے ہی برف کا استعمال بڑھ جاتا ہے ۔ برف خانہ مالکان پروڈکشن بڑھانے کیلئے مضرِ صحت اجزاء کا استعمال کر تے ہیں۔

ناقص برف کے استعمال سے ہیضہ، ہیپاٹائٹس سمیت متعدد بیماریاں پھیلتی ہیں۔ برف خانہ مالکان کو گزشتہ ماہ معیار بہتر بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ اس سلسلے میں معیاری برف کی یقینی فراہمی کے لئے ہدایات جاری کی گئیں تھی۔جن کے مطابق برف خانے میں آر او فلٹر لگانا لازم ہے اور فلٹر لگائے بغیر برف بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔برف بنانے میں استعمال ہونے والے پانی کے پنجاب فوڈ اتھارٹی لیب سے ماہانہ ٹیسٹ کروا کرواضح ریکارڈ مرتب کیا جائے۔

برف بنانے میں کسی قسم کا کیمیکل، ممنوعہ گیس یا مضر صحت اجزاء کا استعمال نہ کیا جائے۔ برف بنانے والی تمام مشینری اور برتن صاف ستھرے اور زنگ سے پاک ہوں۔

مزید پڑھیں۔  عمران خان اگر دوسری بار بھی پیدا ہوں تو وہ حکومت نہیں بناسکتے ٗ کیپٹن صفدر

مزید برآں برف منتقل کرنے والی گاڑیاں صاف ستھری، زنگ سے پاک اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہوں۔ مزدوروں کے نہانے، کپڑے بدلنے کا انتظام پروڈکشن ایریا سے الگ کیا جائے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ معیاری برف کی یقینی فراہمی کے لیے برف خانوں کی مہینے میں 2 دفعہ لازمی سرپرائز چیکنگ کی جائے گی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کر نے پر سخت ایکشن لے گی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں