مائیکل جیکسن کی جیکٹ کی نیلامی

مائیکل جیکسن

لاس اینجلس: امریکی گلوکارمائیکل جیکسن کی سیاہ جیکٹ نومبر میں نیلامی کے لیے رکھی جائے گی۔

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ جیکٹ ایک لاکھ ڈالر کے لگ بھگ نیلام ہو جائے گی۔ جولین آکشن ہائوس سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ سیاہ جیکٹ جو متعدد زیپر خانوں، سٹرپس اور بکلز پر مشتمل ہے کو مایئکل جیکسن نے 1987-89ء کے دوران اپنے البم ” بیڈ” کے ورلڈ ٹورز کے دوران پہنا تھا۔

اس جیکٹ کی پشت پر سلور مارکر سے مائیکل جیکسن کے دستخط بھی کنندہ ہیں۔ یہ جیکٹ اس وقت ٹیکساس کے ایک بزنس مین کی ملکیت ہے جس کے پاس مائیکل کی ایک دوسری جیکٹ بھی موجود ہے۔

سیاہ جیکٹ کی نیلامی 10 نومبر کو ٹائمز سکوائر نیویارک کے کیفے” ہارڈ راک” میں منعقد ہو گی اس نیلامی میں گلوکار بوب ڈیلان، پال میک کارتھی،ایرک کلپٹن اور یو ٹو دی ایج اینڈ بونو کے گیٹار بھی نیلامی کے لیے رکھے جائیں گے۔

یاد رہے کہ مائیکل جیکسن کی دوسری سیاہ اور سرخ چمکیلی جیکٹ گذشتہ سال 1.8ملین ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں