آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
اکتوبر31 اکتوبر بدھ۔

برج حمل
کوئی نیا معاہدہ کر سکیں گے۔ اپنی کاروباری پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے مخلصین سے مشورہ ضرور کر لیں۔ شریک حیات اور بچوں کے ساتھ سفر کا پرگروام بن سکتا ہے۔

برج ثور
خواہشات کے حصول کیلئے کی گئی محنت کا پھل مل سکے گا۔ تقریب کا اہتمام کر سکیں گے۔ عزیزو اقارب مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔

برج جوزا
گفتگو مثبت اور حقیقت پسندانہ ہوگی جس سے دوسرے آپ کی ذات سے متاثر ہو سکیں گے۔ نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔

برج سرطان
ملازمتی امور مسائل کا شکار اور صحت بگڑ سکتی ہے لہٰذا صحت کا خاص خیال رکھیں۔ دوران سفر سامان کی حفاظت کریں اور محتاط ڈرائیونگ کریں ۔ دفتری امور توجہ طلب ہوں گے۔

برج اسد
خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔

برج سنبلہ
بحث و تکرار سے گریز لازمی ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔

برج میزان
بے شک ذکر الٰہی سے ہی دل آرام پاتے ہیں اور شکر سے نعمتیں بڑھتی ہیں۔ خود بھی شکر ادا کریں اور اپنے قریبی لوگوں کو بھی اس نیک عمل کی تلقین کریں۔

برج عقرب
مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموں میںبھی فائدہ نصیب ہوگا۔اپنے مستقبل کو درخشاں بنانے کیلئے بزرگوں کی مشاورت سے کئی ایک نیک مواقع مل سکیں گے۔

برج قوس
تخلیقی قوتوں میں اضافہ بزرگوں اور مخلصین سے مشاورت کرنے سے اچھے اچھے مشورے مل سکتے ہیں۔ کیرئیر کو سنوارنے کے اچانک مواقع مل سکیں گے۔

برج جدی
اہم کاروباری معاہدے طے ہو سکیں گے جو منافع بخش رہیں گے۔ اولاد فرمانبردار ہوگی اور مسائل کے خاتمہ میں معاون ہوگی۔ اہم معاہدے عمل میں آئیں گے۔

برج دلو
خاص توجہ کاروباری تعلقات ‘ گھریلو مسائل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں رہے گی۔ کاروبار میں خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے۔ دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔

برج حوت
اجتماعی مفادات کیلئے آپ جو کوششیں کرینگے اس میں کامیابی اور روحانی خوشی ملے گی ۔خانگی ‘ خاندانی پریشانیاں لا حق ہو سکتی ہیں۔ صبر و تحمل ‘ دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں