کابل: خودکش دھماکہ، 7 افراد ہلاک، 5 زخمی

کابل

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے

خودکش حملہ آور نے پل چرخی جیل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔  تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

کابل کا ہائی سکیورٹی زون اسوقت خوفناک دھماکے سے گونج اٹھا جب خودکش دہشت گرد نے خود کو بم سے اڑا لیا، واقعہ پل چرخی جیل کے قریب پیش آیا جس کے بعد ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے۔

loading...

دھماکے کے مقام پر موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی تاہم 7 افراد بم کا نشانہ گئے۔ پولیس اور افغان سکیورٹی اہلکاروں نے زخمی ہونے والے 5 افراد اور 7 لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں