شادی پر منفرد نظر آنے کے لیے دلہن نے کیا انوکھا کام کیا

شادی

شادی کے دِن سب سے بڑھ کر خوبصورت نظر آنا ہر دُلہن کی خواہش ہوتی ہے اور اس مقصد کی خاطر وہ ہزاروں لاکھوں روپے خرچ کرنے پر بھی تُل جاتی ہے۔

تاہم آسٹریلوی لڑکی پینی کو شادی سے کافی دِن پہلے اندازہ ہو گیا کہ ڈھیر رقم خرچ کر کے دُلہن کے رُوپ میں بھی وہ سب خواتین سے زیادہ خوبصورت نظر نہیں آ سکتی۔

کیونکہ اُس کی خوبصورتی کو سب سے بڑا چیلنج اُس کی اپنی دو عدد سِلم سمارٹ اور خوش شکل بہنوں کی صورت میں درپیش تھا۔

سو اُس کے چالاک ذہن نے ایک زبردست منصوبہ تیار کیا۔ اور وہ منصوبہ یہ تھا کہ وہ اپنی بہنوں کا وزن بڑھا دے گی تاکہ فربہ جسم کے ساتھ اُن کی خوبصورتی شادی والے روز ماند پڑ جائے۔

اس مقصد کے لیے پینی نے اپنی بڑی بہن میگی اور چھوٹی بہن چارلی کو ہر روز ایک ایسا جُوس یہ کہہ کر پینے پر آمادہ کیا کہ اس سے وہ مزید سمارٹ اور خوبصورت ہو جائیں۔

مگر یہ جُوس دراصل وزن گھٹانے کی بجائے وزن بڑھانے والا تھا۔

loading...

پروٹین سے بھرپور یہ جُوس دِنوں میں وزن میں حیرت انگیز اضافہ کرتا ہے۔ پَینی ہر روز اُنہیں ناشتے کے وقت یہ جُوس پلاتے وقت کہتی میں چاہتی ہوں کہ میری شادی والے روز ہم تینوں بہنیں باقی تمام خواتین کے مقابلے میں سب سے زیادہ خوبصورت اور سمارٹ دکھائی دیں۔

اس لیے اس سلمنگ نسخے کا استعمال ہر صورت جاری رکھنا ہو گا۔ جب پَینی کی شادی کا دِن آیا، اُس وقت تک اُس کی بہنیں اچھی خاصی موٹی ہو گئی تھیں، سو اُنہیں اپنے پہلے سے منتخب کیے گئے خوبصورت لباس بھی بدلوانا پڑے۔
پَینی جو پہلے سے ہی اس موقعے کی تاک میں تھی۔ اُس نے اُنہیں زبردستی اپنی مرضی کے پیلے رنگ کے ایسے خراب ڈیزائن والے سُوٹ خرید کر دیئے جنہیں پہن کر دونوں سفید رنگت اور بھُورے بالوں والی بہنیں بھُوتنیاں دکھائی دے رہی تھیں۔

سو پَینی کے شیطانی دماغ نے بڑی چالاکی کے ساتھ اپنے منصوبے کو انجام دیا۔ پَینی نے اپنے اس کمینے پن پر مبنی منصوبے کی تمام تر تفصیلات ایک ویب سائٹ پر بھی تحریر کی ہیں، جنہیں پڑھ کر قارئین نے اُسے خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں