رکشہ ڈرائیورکے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8ارب روپے کی ٹرانزیکشن کاانکشاف

سرمایہ کاری
loading...

کراچی: ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بے نامی اکاﺅنٹ سامنے آگیا ،کراچی کے رکشہ ڈرائیور کے اکاﺅنٹ سے ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بے نامی اکاﺅنٹ سامنے آگیا، کراچی کے رکشہ ڈرائیورکے اکاﺅنٹ سے ساڑھے 8 ارب روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

زورطلب خان کے نام پرکراچی اوربونیرمیں اکاؤنٹ کھولے گئے،شناختی کارڈسے سالار انٹرپرائزز کے نام پر 5اکاؤنٹ کھولے گئے،زورطلب کے ایک اکاؤنٹ سے 4 ارب 40 کروڑکی ٹرانزیکشن ہوئی۔

جبکہ دوسرے اکاﺅنٹ سے 3 ارب 60 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی،ایف بی آر نے اکاﺅنٹ ہولڈر زور طلب خان اور سالار انٹرپرائزر عامرخان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لئے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں