دنیا بھر میں کفایت شعاری کا عالمی دن

loading...

کیا آپ جانتے ہیں آج دنیا بھر میں کفایت شعاری کا عالمی دن یعنی ورلڈ سیونگز ڈے منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز سنہ 1924 میں ورلڈ سوسائٹی آف سیونگ بینکس کی جانب سے کیا گیا تاکہ لوگوں میں کفایت شعاری اور پیسے جمع کرنے کا شعور اجاگر کیا جاسکے۔

آج اسی دن کی مناسبت سے ہم آپ کو پیسے بچانے کی کچھ تجاویز بتا رہے ہیں جس کی وجہ سے آپ اچانک نوکری چلے جانے، کسی ہنگامی صورتحال کا شکار ہونے یا ریٹائر منٹ کے بعد بھی مالی طور پر کسی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔

یہ بات یاد رکھیں کہ جب بھی آپ کمانا شروع کریں پہلے دن سے جمع کرنے کی عادت ڈالیں بھلے وہ کتنی ہی چھوٹی رقم کیوں نہ ہو۔

جیسے جیسے آپ کی آمدن میں اضافہ ہوتا جائے ویسے ویسے اپنی سیونگز کی رقم کو بڑھاتے جائیں جو مستقبل میں آپ کے کام آسکتی ہے یا آپ اس پیسے   سے کہیں سرمایہ کاری کر کے اپنی آمدنی میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔

بعض لوگ جب معاشی بحران کا شکار ہوتے ہیں تو وہ اپنے اخراجات کو کم کر کے غربت میں زندگی گزارنے لگتے ہیں۔ یہ ایک غلط نقطہ نظر ہے۔ اس کے برعکس ان ذرائع پر غور کریں جہاں سے آپ جائز طریقے سے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں۔ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں، محنت کریں، نوجوانی میں اپنی استعداد سے بڑھ کر کام کریں، کام سے ایمانداری اور مخلصی کا مظاہرہ کریں تو یقیناً آپ بھی معاشی طور پر خوشحال ہوجائیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں