وائی فائی کے ذریعے موبائل فون چارج کرنے کا طریقہ

وائی فائی

نیویارک: وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ کے حصول کا طریقہ اب پرانا ہو چکا، اب اس طریقے سے موبائل فونز ری چارج کرنے کی باری ہے۔

یہ سن کر آپ کو خوشگوار حیرت ہو گی کہ امریکہ مں سائنسدانوں نے وائی فائی کے ذریعے فون ری چارج کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ یہ حیران کن دریافت ایم آئی ٹی کے تحقیق کاروں نے کی ہے۔

انہوں نے ایسا مواد تیار کیا ہے جس کے ذریعے الیکٹرانکس کی اشیاء کو کلی طور پر وائی فائی کے سگنلز کے ذریعے توانائی فراہم کی جا سکتی ہے اور اس طریقے پر عمل کے لیے موبائل فون یا دیگر ڈیوائسز میں بیٹری کا ہونا بھی ضروری نہیں ہو گا۔

loading...

ارب پتی مردوں کی مطلوبہ بیگمات

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے ایک ریڈیو انٹینااور سیمی کنڈکٹر مٹیریل تیار کیا ہے اور انہیں ’ریکٹینا‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ وائی فائی کے سگنلز کو پکڑنے اور انہیں توانائی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ تھامس پلیشس کا کہنا تھا کہ ” اس طریقے سے موبائل فونز کے علاوہ لیپ ٹاپس اور دیگر ایسی الیکٹرانکس اشیاءکو بھی توانائی فراہم کی جا سکے گی۔ “

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں