پاپڑی چاٹ نہیں ۔۔ سویٹ پاپڑی

سویٹ پاپڑی

اس دنیا میں بہت سے لوگ بستے ہیں اور سبھی لوگ الگ الگ شوق رکھتے ہیں کچھ لوگ لکھنے کو پسند کرتے ہیں تو کچھ لوگ پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ باغبانی کو پسند کرتے ہیں تو کچھ لوگ ٹکٹیں بھی جمع کرتے ہیں۔

ہر انسان کا اپنا شوق اور مشغلہ ہوتا ہے اسی طرح کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کھانے اور پکانے کا شوق رکھتے ہیں اور روزانہ نئے نئے اور مختلف کھانے تیار کرتے ہیں ۔ یہاں ایسی ہی خواتین کے لیئے ایک ڈش سکھائی گئی ہے جسکا نام پاپڑی ہے ۔ پاپڑی کا نام سنتے ہی یقینًا آپ کے ذہن میں جو پہلا خیال آیا ہو گا وہ پاپڑی چاٹ کا خیال ہو گا ۔ مگر نہیں ایسا بالکل نہیں ہے یہاں جس پاپڑی کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ پاپڑی چارٹ نہیں بلکہ سویٹ پاپڑی ہے ۔ آئییے اب ہم جانتے ہیں کہ یہ میٹھی پاپڑی بنانے کا طریقہ کیا ہے ۔۔

پاپڑی بنانے کا طریقہ :

اجزا
1) ایک پاو سوجی
2) ایک پاو چینی
3) ڈیڑھ پاو گھی
4) میوہ + کھوپرا + بادام + پستہ + اخروٹ + سبر الائچی حسب ضرورت

مغز قورمہ بنانے کی ترکیب

ترکیب :

سب سے پہلے ایک فرائی پین لیں اس میں گھی ڈال دیں پھر اسے گرم ہونے دیں جب وہ گرم ہو جائے تو اس میں سوجی

ڈال دیں سوجی کو اچھی طرح فرائی کریں جب وہ پراون ہو جائے اور خوشبو آنے لگے تو اسے کسی برتن میں نکال لیں ۔ اب ایک برتن میں چینی ڈالیں اس میں گھی اور تقریبًا 5 چمچ پانی بھی ڈال دیں اور اسے چولہے پر رکھ دیں ۔ جب چاشنی بن جائے تو اس میں بھنی ہوئی سوجی بھی شامل کر دیں اور ساتھ میں بادام اخروٹ اور پستہ بھی کاٹ کر ڈال دیں اور میوہ بھی مکس کر دیں ۔ اچھی طرح اس آمیزے کو مکس کریں ۔ اچھی طرح جب سب چیزیں مکس ہو جائیں تو ایک بڑی ٹرے میں تھوڑا گھی لگائیں ( تاکہ پاپڑی ساتھ چپکنے نا پائے ) اور اس میں یہ آمیزہ ڈال دیں ۔ اور چمچ سے ایک تہ بنا دیں ۔ جب وہ تھوڑی ٹھنڈی ہو جائے تو چھری سے کاٹ لیں ۔ مزے دار پاپڑی تیار ہے ۔ لیں جی! سویٹ پاپڑی چائے کیساتھ نوش فرمائیں ۔

سویٹ پاپڑی

زونیرہ شبیر

(Visited 5 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں