آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (01 June 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

01 جون ہفتہ۔ کام کی زیادتی رہے گی، محنت و لگن کی ضرورت ہو گی۔ کام کے دوران بعض امور میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ شاپنگ و تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔ فضول خرچی سے گریز کریں۔

ثور

01 جون ہفتہ۔ کاروباری امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔ مالی امور میں غلط فہمی کا اندیشہ ہے۔ نجی امور توجہ طلب ہوں گے۔آپ کی ذرا سی لاپرواہی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

جوزا

01 جون ہفتہ۔ نئے معاہدے کرتے وقت محتاط رہیں۔دوسروں کے ساتھ بات چیت کرتے وقت محتاط رہیں۔ غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ جذباتی رویہ اختیار نہ کریں۔

سرطان

01 جون ہفتہ۔ حالات قدرے خوشگوار رہیں گے۔ گھریلو اور معاشی امور توجہ طلب ہوں گے۔ شریک کار کے ساتھ پیدا شدہ اختلافات دور ہو سکیں گے۔ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔

اسد

01 جون ہفتہ۔ نئے مالی منصوبے بنا سکیں گے۔ اولاد سے متعلقہ امور میں تشویش کافی حد تک خاتمہ ممکن، صحت و تندرستی حاصل ہو۔ نجی معاملات میں کامیابی ہو سکے گی۔

سنبلہ

01 جون ہفتہ۔ شریک حیات کی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ ایک دوسرے سے تعاون کریں۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ گھریلو اور بچوں کے امور توجہ طلب ہوں گے۔ فضول خرچی سے پرہیز کریں۔

میزان

01 جون ہفتہ۔ یہ آپ کے لیے مثبت ثابت ہو گی۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ کاروبار میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہے گا۔ معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عقرب

01 جون ہفتہ۔ کوئی مالی معاہدہ منسوخ ہونے کا اندیشہ ہے۔ ملازمت کے حصول کے لیے کوشاں رہیں گے۔ اپنی ذمہ داریاں اور فرائض خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی کوشش کریں۔

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (30th May 2019)

قوس

01 جون ہفتہ۔ مستقل طور پر کام شروع کر سکیں گے۔ اس کیلئے محنت کی ضرورت ہو گی۔ صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔ گزشتہ بنائے گئے منصوبوں پر عمل در آمد کر سکیں گے۔

جدی

01 جون ہفتہ۔ اپنے پسندیدہ لوگوں سے ملاقات کر سکیں گے۔ دوستوں کے ساتھ کسی روح افزاء مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔ شریک کار کے ساتھ تعاون کریں۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

دلو

01 جون ہفتہ۔ دوسروں کو اپنے نظریات و مؤقف کے مطابق ڈھالنا مشکل ہو گا۔ مالی لین دین کر سکیں گے۔ رومانوی خوشی ملے گی۔ گھریلو ماحول قدرے خوشگوار رہے گا۔ تفریحی پروگرام طے ہو سکے گا۔

حوت

01 جون ہفتہ۔ مخلص احباب کے مشورہ پر غور کریں۔گھریلو معاملات نمٹانے اور نئی منصوبہ بندی کرنے کے لیے مثبت دن ہے۔ آپ اپنے پسندیدہ مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں