آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (1st November 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
01نومبر جمعہ۔

حمل
کام کی زیادتی سے تھکاوٹ محسوس کریں گے۔ خاندانی مسائل درپیش آسکتے ہیں۔ شریک حیات کے باعث گھریلو امور خوشگوار رہیں گے۔ خیالات کا اظہار بہتر انداز سے کر سکیں گے۔

ثور
کسی سماجی تقریب میں نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ مالی پوزیشن مستحکم رہے گی۔ کاروباری معاملات میں خواہ مخواہ کی رکاوٹیں آسکیں گی۔ لیکن یہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔

جوزا
کسی اجتماعی محفل میں شرکت کا موقع ملے گا۔ انعامی فوائد لاٹریوں یا دیگر ذرائع سے آمدن میں اضافہ ممکن ہے۔ اولاد سے خوشی عشق و محبت کے معاملات میں گرمجوشی کا امکان ہے۔

سرطان
کاروبار میں اتار چڑھاؤ رہے گا۔ سماجی امور میں رجحان ہو گا۔ خواہشات کے مطابق کام ہو سکے گا۔ اولاد کا ساتھ رہے گا۔ جس سے مصروفیت میں کمی ہو سکے گی۔

اسد
کچھ پروگرام میں ردوبدل کا امکان ہے۔ رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ شریک حیات کا تعاون بھی رہے گا۔ رومانس کا موقع مل سکے گا۔

سنبلہ
شراکتی کاموں میں الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ جسمانی صحت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے اور اخراجات میں خاطر خواہ اضافہ بھی ممکن ہے۔ لہٰذا احتیاط برتئے۔

میزان
ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔ اہل خانہ سے تعاون کریں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔

عقرب
دوسروں کے مشوروں کو نظر انداز نہ کریں۔ شریک حیات سے تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہئے۔ مشکلات و پریشانیاں درپیش رہیں گی۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔

قوس
کسی پروگرام میں تبدیلی کا امکان ہے۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔

جدی
اچھی خبر سن سکیں گے۔ شراکتی امور حاسدین کی نظر ہو سکتے ہیں بالخصوص شراکتی بنیادوں پر کئے گئے کام حاسدین کے شر سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

دلو
شاپنگ کا موقع ملے گا۔ حسد سے گریز کریں ورنہ خواہ مخواہ کا ذہنی تناؤ رہے گا۔ معاملات کو تحمل مزاجی اور جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے اچھی طرح سوچ سمجھ کر کنٹرول کریں۔

حوت
اہم تقریبات کا اہتمام ممکن ہو اور سماجی امور بہتر رہیں گے۔ دوستی و سخاوت میں بتدریج اضافہ ممکن ہے۔۔ دوستوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ محبت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔

(Visited 48 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں