جن بھوتوں کے ساتھ زندگی گزارنے والی خاتون کی کہانی ……!

ہم میں سے کچھ لوگ جن بھوتوں پر یقین رکھتے ہیں اور کچھ لوگ بالکل ہی نہیں مانتے کہ اس دنیا میں کوئی جن بھوت جیسی مخلوق بھی ہے. لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والی مونیکا کیفرکی نامی ایک مصنفہ نے حیران کن انکشافات کیے ہیں.

انہوں نے بتایا کہ ان کا بچپن ایک ایسے گھر میں گزرا جہاں آسیب کا سایہ تھا. انہوں نے اپنی ساری زندگی جن بھوتوں کے ساتھ گزاری ہے اور وہ ابھی بھی اسی گھر میں رہتی ہیں.

Photo: File

ان کا کہنا ہے کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کو اندھیرے سے بالکل ڈر نہیں لگتا تھا لیکن جب وہ اپنے گھر کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہوتی تھیں تو انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ان کے ساتھ ان کے پیچھے کوئی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے. وہ کسی کی موجودگی کو اپنے ساتھ محسوس کرتی تھیں.

انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں سات سال کی بچی تھیں تو ایک دن میں اپنے بیڈروم سے باہر آئی اور میں نے باہر اپنے ہال میں ایک گہرے سیاہ رنگ کی بادل نما کوئی چیز دیکھی اور میرے دیکھتے ہی دیکھتے یہ چیز سیڑھیوں کے راستے غائب ہوگئی.

Photo: File

اس کے علاوہ ایک دن آدھی رات کو میری اچانک آنکھ کھلی اور مجھے ایسا لگا کہ میرے بستر پر کوئی بیٹھا ہوا ہے جب میں نے لائٹ جلا کر دیکھا تو وہاں پر کوئی نہیں تھا مجھے وہاں کوئی نظر نہیں آیا لیکن مجھے کسی کے بیٹھنے کا احساس محسوس ہورہا تھا مجھے کوئی نظر نہیں آرہا تھا اور میرے بستر پر کسی کے بیٹھنے کے نشان بھی موجود تھے.

انہوں نے بتایا ہے کہ مجھے ساری زندگی اپنے ساتھ جن بھوتوں کی موجودگی کا احساس مسلسل ہوتا رہا ہے اور ابھی بھی ہوتا ہے یہ تمام واقعات مونیکا کیفرے نے یہ تمام واقعات اپنی کتاب ’دی ونٹرز سلیپ‘ میں تحریر کیے ہیں. ان کی یہ کتاب ابھی کچھ ہی دن پہلے شائع ہوئی ہے.

(Visited 282 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں