عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں

پاکستانی فلمیں

 پاکستان میں فلموں کی نمائش کے لیے عید سے بڑھ کر کوئی اور موقع نہیں ہو سکتا ہر فلمساز چاہتا ہے کہ اس کے فلم عید کے موقع پر ریلیز ہو۔ اس عید پر پاکستانی کی تین فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ

عید پر آرہی ہے اب تک کی سب سے بڑی پاکستانی پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ ، یہ وہ فلم ہے جس کا سب کو برسوں سے انتظار ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ایک ایکشن ڈرامہ فلم ہے۔  اس فلم کو تحریر ناصر ادیب اور ڈائریکٹر بلال لاشاری نے کیا ہے۔ یہ اس سال کی سب سے مہنگی فلم ہوگی۔ یہ فلم 30 کروڑ روپے کی کثیر رقم سے بنائی گئی ہے۔

اس فلم میں طویل انتظار کے بعد ماہرہ خان اور فواد خان ایک ساتھ کام کررہے ہیں، جبکہ اس فلم میں حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک بھی ہیں۔ یہ فلم 1979 میں بننے والی مولا جٹ کا سیکیوئل یا ری میک ہرگز نہیں ہے۔

اس فلم کے نام کی وجہ معاملہ عدالت میں بھی جا پہنچا اور عدالت نے بال آخر ہدایت کار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت کے حق فیصلہ دیتے ہوئے انہیں پابند کیا کہ وہ اس فلم کا نام صرف مولا جٹ نہیں رکھ سکتے اور انہیں کسی نا کسی قسم کا لاحقہ یا سابقہ لگانا ہوگا اسی لیے اس کا نام رکھا گیا ہے۔

The Legend of Maula Jatt

چھلاوا

یہ ایک رومنٹک اور کامیڈی فلم ہے۔ اس فلم میں میوش حیات اور اظفر رحمان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔  اس فلم کو تحریر اور ڈائریکٹ وجاحت رؤف نے کیا ہے۔

loading...

اس فلم کی میں مہوش حیات ، اظفر رحمان، محمود اسلم، زارہ نورعباس، اور اسد صدیقی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم ’چھلاوا‘ میں زارا نور عباس مہوش حیات کی بہن کا کردار نبھارہی ہیں، جبکہ اسد صدیقی اظفر رحمٰن کے دوست بنے ہیں جو پنجاب پہنچ کر زارا کو پسند کریں گے، محمود اسلم مہوش حیات کے والد کا کردار نبھارہے ہیں۔ چھلاوا  عید الفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

رونگ نمبر 2

یہ فلم 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم رانگ نمبر کا سیکیوئل ہے۔ یہ فلم بھی رومنٹک اور کامیڈی ہے۔  اس فلم میں انٹرنیٹ کی مقبول ترین شخصیت نیلم منیرکام کررہی ہیں جن کی گاڑی میں ناچتے ہوئے ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا تھا اور ان کے ساتھ  معروف ٹی وی اداکار سمیع خان ہیں۔

سال 2018 : لالی وڈ کے لیے کامیابی کا سال، کتنی فلمیں ریلیز ہوئیں ؟

اس فلم کے ہدایات کار یاسر نواز ہیں۔ رانگ نمبر ون میں دانش تیمور نے ڈبل رول کیا تھا اور ان کے ساتھ سہائے علی آبرو  تھیں۔ رونگ نمبر میں جہاں دانش تیمور نے کردار ادا کیا  تھا وہاں ان کی جگہ رونگ نمبر ٹو میں سمیع خان نے لی ہے۔

فلم کو مزاحیہ بنانے والے محمود اسلم اور جاوید شیخ اس بار بھی فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ رونگ نمبر 2 عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں