آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (2nd October 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
02 اکتوبر بدھ۔

حمل
خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا۔ کاروباری امور میں کامیابی نصیب ہو گی۔اخراجات میں اضافہ او مالی مسائل سے دوچار رکھے گا۔ حاسدین کی بری نظر بھی لگ سکتی ہے۔

ثور
وقتی پریشانی کا اندیشہ ہے، جو جلد ہی دور ہو جائے گی۔دوست احباب کا تعاون حاصل نہ ہو سکے گا۔ صبر و تحمل سے کام لیں۔اپنی خواہشات کو جدید تقاضوں کے مطابق پورا کریں گے۔

جوزا
نئی ملازمت کا حصول ممکن ہو سکے گا۔قسمت آپ کے ساتھ رہے گی۔ جس سے گھریلو معاملات بہتر ہونگے اور شراکتی کاموں میں فائدہ ہوگا۔ بچھڑے دوست مل سکتے ہیں۔

سرطان
اولاد راحت کا باعث ہوگی اور انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔

اسد
کاروباری اور مالی امور میں بہتر اندازہ لگا سکیں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ حاسدین نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔ صحت پہلے سے قدرے بہتر ہو سکے گی۔

سنبلہ
نئے معاہدے عمل میں آ سکیں گے۔ شخصیت میں مزید نکھار آسکے گا۔سیر و سیاحت کا پروگرام بن سکتا ہے۔ بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔

میزان
بعض التواءمیں پڑے کام مکمل ہو سکیں گے۔ تعلقات میں بہتری اور نصیب یاوری کرنے سے کاروباری‘ کیرئیر اور پریشانی اور مسائل کا خاتمہ ہوگا اور آپ خود کو پہلے سے بہتر محسوس کریں گے۔

عقرب
جس سے تھکاوٹ محسوس کریں گے۔ کو اہم خبریں سن سکیں گے۔ نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔سیر و تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔

قوس
گھریلو امور میں رجحان ہو گا۔ اہم فیصلے کر سکیں گے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ قانونی معاملات سے گریز کرنا بہتر رہے گا۔

جدی
دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کرنے کا موقع ملے گا۔ کام کرنے کی صلاحتیں بڑھیں گی۔ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ کافی اہمیت کا حامل رہے گا۔ تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ فائدہ مند رہے گا۔

دلو
حقیقت پسندی کو اپنائیں۔ قسمت آپ کا ساتھ دے گی جس کے باعث بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے او رکاروبار میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔

حوت
امپورٹ ایکسپورٹ کے کاموں میں تیزی ممکن ہے اور روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔ رومانس و عشق و محبت کے امور میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

(Visited 282 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں