آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (2nd November 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

اہم ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔ عزیز و اقارب کیساتھ تعلقات بہتر ہونگے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کا موقع ملے گا۔ کاروباری امور میں نئی راہیں تلاش کر سکیں گے۔

ثور

نئے لوگوں سے ملاقات کا امکان ہے۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ذہن پر سکون رہے گا۔ اس ہفتے زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔ سواری لے سکیں گے۔

جوزا

کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔ گھریلو معاملات میں غفلت نہ برتیں۔ خاص توجہ دیں۔ محنت و لگن سے کام کریں۔ دوست و احباب کا تعاون حاصل ہو گا۔

سرطان

آپ بعض خواہشات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ کسی دیرینہ خواب کے سچ ہونے کا امکان ہے۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔اولاد راحت کا باعث ہوگی ۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔

اسد

کسی نئے معاہدے کے عمل میں آنے کا امکان ہے۔ خواہ مخواہ کی وقتی پریشانیاں اور رکاوٹیں آسکتی ہیں۔ بہن بھائیوں کے تعاون کے باعث اِن میں کمی ممکن ہے۔

سنبلہ

مالی معاملات توجہ طلب ہونگے۔ مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔

میزان

loading...

جذباتی امور میں محتاط رہیں۔ دوسروں سے الجھنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔ غلط فہمیاں دور ہونے کے باعث شریک کار کا تعاون حاصل ہو سکے گا۔ رومانس کا موقع مل سکے گا۔

عقرب

اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کریں۔ دوسرے آپکی صلاحیتوں سے متاثر ہونگے۔ غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

قوس
گھریلو سجاوٹ کا رجحان ہو گا۔ اہم امور میں غفلت نہ برتیں۔ ‘ صاحب اولاد اپنے بچوں کے شب و روز کا خیال رکھیں ورنہ بچوں کی بے راہ روی‘ خرابی صحت جیسے مسائل پیش آسکتے ہیں۔

جدی

اہلخانہ کی بہتری کیلئے کام کر سکیں گے۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ غلط فہمیاں دور ہونے سے رشتے مزید مستحکم ہونگے۔ سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔

د لو

غیر مصروف جگہ پر جا سکیں گے۔ نئے لوگوں سے ملاقات کا امکان ہے۔ اخراجات میں اضافہ اور حاسدین کو وار کرنے کا موقع فراہم ہو سکتا ہے لہٰذا محتاط رہئے اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

حوت

کسی کلب یا تنظیم میں شرکت کر سکیں گے۔ کسی دوت کے ساتھ تعلقات میں محتاط رہیں۔ خواہشات کی تکمیل سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ رنجشیں ختم ہو سکیں گی اور تعلقات مزید پائیدار ہونگے۔

(Visited 71 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں