دو مشہور گلوکاروں کو اجتماعی جنسی زیادتی کے جرم میں قید

Pakistani man arrested-aajkal

سیول: جنوبی کوریا میں 2 پاپ گلوکاروں کو اجتماعی جنسی زیادتی کرنے اور اس کی ویڈیو بناکر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے پر 6 سال قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کی عدالت نے مشہور گلوکار اور نغمہ نگار جنگ جون ینگ کو 6 سال اور دوسرے گلوکار شوئی جون ہون کو 5 سال قید کی سزائیں سنائیں۔ فیصلہ سنتے ہی کمرہ عدالت میں موجود دونوں مجرم پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

مقدمے کے فیصلے کے مطابق دونوں شوبز شخصیات نے اس حالت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کی جب وہ شراب کے نشے میں مدہوش تھیں اور مزاحمت کرنے کے قابل نہیں تھیں، پھر زیادتی کی خفیہ ویڈیوز بناکر خواتین کی اجازت کے بغیر انہیں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ بھی کردیا۔ انہوں نے 2006 میں دو الگ مواقعوں پر اس جرم کا ارتکاب کیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ دونوں گلوکاروں کو جنسی مجرموں کی اصلاح کے 80 گھنٹوں پر مشتمل پروگرام میں بھی شرکت کرنی ہوگی۔ دونوں مجرم ایک دوسرے کے دوست اور ملک کے مشہور گلوکار ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ دونوں گلوکار خواتین کو محض جنسی تسکین کا سامان سمجھتے ہیں اور انہوں نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔

(Visited 4 times, 4 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں