پی ایس ایل میں کون سا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلے گا؟

پی ایس ایل

لاہور:  پی ایس ایل 2020 کے لیے ری ٹینشن ونڈو بند ہوگئی جس کے بعد کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ لاہور قلندرز نے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے اور شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین کرلیا، سہیل اختر، حارث رئوف اور سلمان بٹ کو بھی ری ٹین کیا ہے.

عثمان شنواری پہلے ہی کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں، لاہور قلندرز نے یاسر شاہ ، راحت علی ، آغا سلمان ، حارث سہیل کو ریلیز کیا۔

ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، محمد عرفان، جیمز وینس اور شان مسعود کو ری ٹین کرلیا،ملتان سلطانز نے علی شفیق، جنید خان اور محمد الیاس کو ری ٹین کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی اور لوک رونکی کو ری ٹین کرلیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسین طلعت، عماد بٹ، رضوان حسین اور موسیٰ خان کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور افتخار احمد کے ساتھ عامر یامین، اسامہ میر اور عمر خان کو ری ٹین کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ری ٹین کیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حسنین، نسیم شاہ اور احسان علی کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

ایڈیلیڈ : آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

پشاور زلمی نے حسن علی، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض اور کامران اکمل کے ساتھ ڈیرن سیمی، امام الحق اور عمر امین کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

(Visited 11 times, 11 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں