شوہر اور بیوی کا قد کتنا ہو تو شادی کامیاب ہوتی ہے…؟

خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے متعلق آپ نے بہت سی باتیں سنی ہوگی لیکن ماہرین نے اب اس حوالے سے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔

ماہرین نے ریسرچ سے یہ بات معلوم کی ہے کہ اگر شوہر کا قد بیوی سے لمبا ہو تو اس طرح کے جوڑے خوشگوار ازدواجی زندگی گزارتے ہیں. ریسرچ کے اس عمل کے دوران ماہرین نے 8 ہزار سے زائد افراد کی زندگی کے متعلق معلومات اکٹھی کیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی سے لطف اندوز ہونے والے زیادہ تر لوگوں میں یہ بات دیکھی گئی کہ بیوی کا قد شوہر کے قد سے چھوٹا تھا۔ میاں اور بیوی کے قد میں جتنا فرق تھا زیادہ ان جوڑوں کی ازواجی زندگی اتنی ہی زیادہ خوشگوار تھی، لیکن شادی کے 18سال بعد بیوی کی مسرت میں بتدریج کمی بھی دیکھی گئی۔

ماہرین نے یہ بھی کہا کہ لمبے قد والے مرد زیادہ پراعتماد ہوتے ہیں اور انہیں ہمارے معاشرے میں زیادہ دلکش اور ہینڈسم سمجھا جاتا ہے اور یہ بات مردوں کی شخصیت پر بہت مثبت اثرات ڈالتی ہے. لمبے قد والے مردوں کی آمدنی بھی زیادہ ہوتی ہے

.

ان کو ہمارے معاشرے میں زیادہ پرکشش سمجھا جاتا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تمام باتیں مردوں کو چھوٹے قد والی بیویوں کے لیے پرکشش بنا دیتی ہیں اور وہ اس شخص کے ساتھ ازدواجی تعلق میں زیادہ خوش رہتی ہیں.

(Visited 69 times, 10 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں