اردن میں گھر میں آگ لگنے سے 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق

اردن

اومان: اردن کے شہر کراماہ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 8 بچے بھی شامل ہیں، دو پاکستانی خاندان فارم ہاؤس کے قریب رہائش پذیر تھے جہاں آگ لگی، زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، اردن میں 8 ہزار پاکستانی مقیم ہیں جو زراعت کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ مشرقی اردن کے علاقے کرامے میں پیش آیا جہاں دو پاکستانی خاندان مقیم تھے۔

ترک میڈیا کے مطابق گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق اور 3 جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اردن کے سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے مکمل تحقیقات کے بعد جامع رپورٹ جاری کی جائے گی جس میں آگ لگنے کی تمام تر وجوہات کے بارے میں بتایا جائے گا۔

(Visited 2 times, 2 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں