ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا


ایڈیلیڈ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت کر پاکستان کو وائٹ واش کردیا، دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست دے دی۔

میچ کے چوتھے روز پاکستان نے چائے کے وقفے تک 5 وکٹوں پر 167 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی جس کے بعد اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ لائن نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(Visited 4 times, 4 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں