عثمان بزدارکی وزیراعظم کوسانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر بریفنگ

وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انہیں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ لاہور پہنچے جہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پنجاب کے دیگر افسران شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم کو سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیشرفت پر بریفنگ جب کہ پولیس اصلاحات اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق بھی انہیں آگاہ کیا گیا۔

ملکی قرضہ 26 ارب اور غیر ملکی قرضہ 100 ارب تک پہنچ گیا ہے: مریم اورنگزیب

وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی ملاقات کی جس کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان پنجاب کی میڈیا کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایوان وزیراعلیٰ کے باہر مزارعین اور قبضہ گروپ کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جب کہ وزیراعظم کی موجودگی کے دوران قصور کی رہائشی بیوہ حسینہ بی بی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم انصاف دلائیں، میری زمین سے قبضہ چھڑایا جائے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں