مودی دہشت گرد ہے، بھارتی فوج،عوام امن کو ووٹ دیں: ارکان پارلیمنٹ کی اپیل

بھارتی

ہم پر اعتماد مملکت ہیں میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا دندان شکن جواب دینگے، پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی فوج اور جموں وکشمیر میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے گئےارکان پارلیمنٹ

چیک پوسٹوں کی موجودگی میں پلوامہ واقعہ کیسے ہوسکتا ہے؟ شبلی فراز‘ رحمن ملک“ عبد القیوم کا رحمان ملک کی کتاب ”مودی وار ڈاکٹرائن“ کی رونمائی کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد:ا راکین پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ مودی مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، بھارتی عوام امن کو ووٹ دیں ،ہم پر اعتماد مملکت ہیں میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا دندان شکن جواب دینگے، پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت اور جموں وکشمیر میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے گئے،چیک پوسٹوں کی موجودگی میں پلوامہ واقعہ کیسے ہوسکتا ہے؟

سات لاکھ سے زائد فوج مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کی کتاب ”مودی وار ڈاکٹرائن“ کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ مودی حکومت نے کشمیر میں جارحیت کی انتہا کر دی۔ انہوںنے کہاکہ مودی نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہچانے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ پلوامہ حملہ بھی مودی حکومت نے بنایا اور حملہ کروایا گیا۔

انہوںنے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک نے اپنے کتاب میں مودی کا چہرہ بے نقاب کیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک جنگل میں درختوں کو نقصان پہنچا کر شور مچایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی کوشش کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان جنگ کا حامی بالکل بھی نہیں ہے۔ رحمن ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اس سے پہلے لکھنے کی عادت بالکل نہیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ مجھے لکھنے کےلئے ایک صحافی نے متاثر کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ہر دفعہ تارگٹ کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان نے آزادی پاکستان کے بعد سے ہی پاکستان کو نقصان پہچانے کی کوشش کی۔

انہوںنے کہاکہ ہندوستان نے تسلیم کیا کہ ہم نے پاکستان کو توڑا۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستانی لیڈر شب نے پاکستان کو ہمیشہ توڑنے کی کوشش کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے اپنی کتاب میں ڈاکیومنٹ کی صورت میں سب کچھ بیان کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کتاب میں مودی کا چہرہ بے نقاب کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مودی مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ انہوںنے کہاکہ پلوامہ حملے پر مودی نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ وہ چاہتے تھے کہ پاکستان کو نقصان پہنچائے اور دنیا میں تنہا کریں لیکن مودی سرکار اس معاملے پر ان کو شکست کھانی پڑی۔ انہوںنے کہاکہ پلوامہ حملہ ایک سوچی سمجھی مودی کی سازش تھی۔ انہوںنے کہاکہ پلوامہ کا حملہ بھارتی شہری نے خود کیا۔

انہوںنے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد الزام فورا پاکستان پر ڈال دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ تمام میڈیا پر میں نے مودی کا یہ پلان بے نقاب کیا اور کہا یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مودی نے الیکشن کے لئے پلوامہ کا ڈرامہ کیا تاکہ الیکشن میں وہ اپنے مقاصد حاصل کرسکے۔ انہوںنے کہاکہ سیٹیلائٹ کی تصویروں نے بھی مودی کے چہرے کو دنیا کے بے نقاب کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان کے الیکشن ہونے جا رہے ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان کے عوام کو چاہئے وہ ایک امن پسند لوگوں کو وٹ دے اور کامیاب کریں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ صدر آزاد کشمیر سر دار مسعود خان نے کہاکہ مودی برصغیر میں انتہا پسندی کا ذریعہ بن چکا ۔ انہوںنے کہاکہ مودی کی پالیسی برصغیر میں انتہا پسندی کو پروان چڑھا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ گوگل میں مودی کا نام لکھیں تو اس کا تعلق سرفہرست دہشتگردوں میں نظر آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں انتہا پسندی کا آغاز 1947 سے ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت اور جموں وکشمیر میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے گئے۔

نہوںنے کہاکہ بھارتی مسلمانوں کو ہندوازم کی طرف راغب کرنے کےلئے دباو¿ ڈالا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معاشی اور دفائی ترقی بھارت سے برداشت نہیں ہورہی۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کشمیریوں کو غیر مسلح کرکے مارنا چاہتی ہے۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں