آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (03 June 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

03جون پیر۔ نجی امور کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ آپ کی انفرادی صلاحیتیں نکھریں گی۔ نئی سرمایہ کاری کا معاملہ کسی اور وقت پر ملتوی کر دینا بہتر رہے گا۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔

ثور

03جون پیر۔ آپ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ کسی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ تلخ کلامی اور تناؤ کے بعد ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ آپ انفرادی طور پر کام کر سکیں گے۔

جوزا

03جون پیر۔ آپ دوستوں کیساتھ زیادہ وقت گزاریں گے۔ کاروباری و کیرئیر سے متعلقہ امور میں خاصی توجہ کی ضرورت ہے۔ دوستوں کا تعاون اور خواہشات کی تکمیل ممکن ہو سکے گی۔

سرطان

03جون پیر۔ کام کی زیادتی ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا باعث بنے گی۔ مالی معاملات درپیش ہوں گے۔ اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ کسی نئے پراجیکٹ میں دلچسپی لیں گے۔

اسد

03جون پیر۔ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی کا رجحان رہیگا۔ سفر کرنا مفید ثابت ہو گا۔ کتابوں کے مطالعہ کا شوق پورا کر سکیں گے۔ کاروبار اور گھریلو امور کو علیحدہ نظر سے دیکھیں۔

سنبلہ

03جون پیر۔ مشترکہ کام میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ مالی معاملات میں محتاط رہیں۔ قرض وغیرہ کے چکر میں پڑنے کی کوشش نہ کریں۔ بعض ایسی خبریں ملیں گی جو کہ آپ کو جذباتی بنا سکتی ہیں۔

میزان

03جون پیر۔ مشترکہ مفاد کے کام میں دلچسپی و رجحان ہو گا۔ آپ دوسروں کیساتھ معاملات طے کر سکیں گے۔ اہم گھریلو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ اپنے من پسند مشاغل میں دلچسپی رہے گی۔

عقرب

03جون پیر۔ آپ ملازمت کے حصول کیلئے کوشاں رہیں گے۔ مالی امور میں توجہ دیں۔ کاروبار میں اتار چڑھاؤ رہے گا۔ کسی مخلص دوست کا تعاون حاصل ہوگا۔ سماجی سرگرمیوں میں رجحان ہو گا۔

قوس

03جون پیر۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ بچوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر سکیں گے۔ کسی نئے پراجیکٹ پر عملدر آمد ہو سکے گا۔ کامیابی کیلئے محنت درکار ہو گی۔حاسدین سے بچنے کی ضرورت ہے۔

جدی

03جون پیر۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے ادا کریں۔ معاملات میں درپیش غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ عہد و پیمان کی فضا قائم ہو گی۔ تجارتی امور سے مالی فائدہ کا حصول ممکن ہے۔

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (01 June 2019)

دلو

03جون پیر۔ کسی دوست سے ملاقات ہو سکے گی۔ مشترکہ کام میں دلچسپی رہے گی۔ کسی اجتماعی محفل میں شرکت کا امکان ہے۔ کوئی اہم خرب ملے گی۔ دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔

حوت

03جون پیر۔ کاروباری لین دین کر سکیں گے۔ قانونی امور میں اپنے مشیر سے مشورہ مفید رہے گا۔ نئی ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ مشترکہ کام میں دلچسپی رہے گی۔ حلقہ احباب میں مزید وسعت ہو گی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں