آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (3rd July 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
03 جولائی بدھ۔

حمل
ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض پر توجہ دیں۔ خط و کتابت اور سفر سے شخصیت میں اضافہ ہو گا۔ کاروباری امور میں نقصان کا اندیشہ ہے اور غلط مشاورت کے باعث کام التواءکا شکار ہو سکتے ہیں۔

ثور
بدھ۔ دوسروں کیساتھ اپنے بعض مسائل پر تبادلہ¿ خیال کر سکیں گے۔ شراکتی امور میں حصہ لینا مفید رہے گا۔ عزیز و اقارب سے تعلقات احتیاط طلب ہوں گے۔ کسی غلط فہمی کا خدشہ ہے۔

جوزا
آپ کی خوداعتمادی میں اضافہ ہو گا۔ مالی پوزیشن میں استحکام آئے گا۔ کسی فرد کی طرف سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ کوئی پرانا گھریلو مسئلہ حل کر سکیں گے۔ اپنی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔

سرطان
دوستوں کے ساتھ تعلقات میں احتیاط برتیں۔ ، معاملات التواءکا شکار ہو سکتے ہیں۔ فیصلے کرتے وقت اچھی طرح معاملات کو سمجھیں۔نیا کام شروع کرنا مفید رہے گا۔

اسد
کام کی زیادتی ذہنی دباﺅ اور تھکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔ جسکی وجہ سے آپ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کام کی بہتری کا انتظام کر سکیں گے۔ اپنے قریبی لوگوں کیساتھ غیر ضروری بحث و مباحثہ نہ کریں۔

سنبلہ
آپ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ اپنے شریک کار کیساتھ مفید تبادلہ¿ خیال کر سکیں گے۔ بعض خواہشات کی تکمیل ہو سکے گی۔ دور کے مقام سے رابطہ قائم ہو گی۔

میزان
آپ دوستوں کیساتھ زیادہ وقت گزاریں گے۔ کسی تنظیم کیلئے کام کر سکیں گے۔ رومانوی امور میں دلچسپی رہے گی۔ آپ اخراجات کے ساتھ ساتھ بچت بھی کر سکیں گے۔

عقرب
کام کی زیادتی ذہنی دباﺅ اور ڈپریشن کا باعث بنے گی۔ مالی پوزیشن میں استحکام آئےگا۔ آپ کسی ڈوبے ہوئے پراجیکٹ کو نئے سرے سے شروع کر سکیں گے۔

قوس
تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی و رجحان رہیگا۔ سفر کرنا مفید ثابت ہو گا۔ مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت پیدا ہو گی۔ دوسروں کی مدد کرنے کی چاہت کا جذبہ پید اہو گا۔ امداد و تعاون کا حصول ہو گا۔

جدی
کسی قریبی ساتھی کا ساتھ اور ہمدردی حاصل ہو گی۔ آپ دوسروں کو اپنے نظریات و خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔کاروباری پوزیشن بہتر ہو گی۔

دلو
عزیز و اقارب سے ملاقات ہو سکے گی، تعلقات میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ آپ اور آپکا ساتھی ایک ہی رائے پر متفرق ہونگے، رومانوی ماحول سازگار ہو گا، فریقین کا تعاون بڑھے گا۔

حوت
گھریلو امور توجہ طلب ہوں گے۔ اہم امور کے سلسلے میں کوتاہی نہ برتیں۔ کاروبار میں بھی پوری توجہ دھیان رہے گا۔ غصے و جذبات پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں