آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (4th September 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
04ستمبر بدھ۔

حمل
کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ شخصیت میں نکھار کے ساتھ سچ میں بھی پختگی آئے گی جو کہ فائدہ مند ہوگی۔اس ہفتے نصیب یاوری کرنے سے بہت سے بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے۔

ثور
آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا۔ انہیں بہتر طور پر نبھانے کی کوشش کریں۔ تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ فائدہ مند رہے گا۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ اور بیرون ملک جانے کا پروگرام بن سکتا ہے۔

جوزا
کوئی اہم کام آپ کی شہرت کا باعث بن سکتا ہے۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گے۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔

سرطان
کوئی حساس نوعیت کا معاملہ حل کر سکیں گے۔ شراکتی کام فائدہ مند رہیں گے جس سے مالی فوائد بھی ہونگے۔ بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ پریشانیوں اور مسائل میں اضافہ ہو سکے گا۔

اسد
دوتوں کے ساتھ کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔ خواہشات پوری ہو سکیں گی۔ دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں۔شریک کار کا تعاون حاصل رہے گا۔ مالی پوزیشن بھی مستحکم ہو سکے گی۔

سنبلہ
ملازمتی امور کے سلسلے میں افسران بالا سے تعاون کریں۔ محبت سے متعلقہ معاملات نیک رہیںگے۔ کاروبار میں خاطر خواہ فوائد حاصل ہونگے جن کا نتیجہ اگلے ہفتے نکل سکے گا۔

loading...

میزان
سفر پیش آ سکتا ہے۔ اپنے کسی مشیر یا ساتھی سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ جذبات پر کنٹرول رکھیں۔ شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔

عقرب
ملازمت، صحت اور تعلیمی امور میں خاص توجہ دیں۔ حاسدین نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔ صحت مزید بہتر ہو سکے گی۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے جو کہ کافی خوشگوار رہے گا۔

قوس
شراکت کے کاموں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔ معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔

جدی
ملازمت کے دوران دوسروں سے تعاون کریں۔ کاروباری معاملات خاص توجہ کے حامل ہونگے جس کے باعث مصروفیت میںخاطر خواہ فائدہ ہوگا۔شراکتی کاموں میںفائدہ ہو سکے گا۔

دِلو
سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ کچھ معاملات میں رد و بدل کا امکان ہے۔ شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا اور کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا۔ اساتذہ کا تعاون شامل حال رہے گا۔

حوت
گھریلو معاملات احسن طریقے سے نمٹا سکیں گے۔ ایک تو مالی اور دوسرے گھریلو مسائل ۔جذبات پر قابو پانے کی کوشش کریں اور جلد بازی سے گریز کریں۔ ورنہ بعد میں پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔

(Visited 701 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں