دجال دنیا میں آکر کیا کرے گا ؟

دجال

دجال جب دنیا میں آئے گا تو اللہ نے اس کو کچھ خاص صلاحیتیں دی ہوں گی تاکہ مسلمانوں کے ایمان کو جانچا جائے. حدیث کے مطابق دجال دنیا میں چالیس دن رہے گا. دجال کا پہلا دن ایک سال کے برابر ہوگا دوسرا دن ایک مہینے کے برابر ہوگا تیسرا دن ایک ہفتے کے برابر ہوگا جبکہ باقی دن عام دنوں کی طرح ہوں گے.

دجال جس سواری پر سوار ہوگا حدیث کے مطابق وہ گھوڑے سے تھوڑا کم اور گدھے سے تھوڑا اونچا ہوگا. اس کی رفتار اتنی تیز ہوگی کہ اس جانور کی نظر جہاں تک پہنچتی ہے اس کا ایک قدم وہاں پڑے گا. دجال پوری دنیا کا چکر لگائے گا سوائے مکہ اور مدینہ کے مطلب مکہ اور مدینہ شہر کے علاوہ وہ پوری دنیا گھومے گا.

حدیث شریف میں ہے کہ مکہ اور مدینہ کی حفاظت پر فرشتے معمور ہوں گے جب دجال ان شہروں میں جانے کی کوشش کرے گا تو فرشتوں کو دیکھ کر واپس ہو جائے گا،

حدیث شریف کے مطابق دجال کے ایک ہاتھ میں جنت جبکہ دوسرے ہاتھ میں دوزخ ہوگا اور یہی مسلمانوں کے ایمان کا اصل امتحان ہوگا
دجال لوگوں کو کہے گا کہ اگر مجھ پر ایمان لاو تو میں تمہیں جنت پہنچاوں گا اور اگر ایمان نہ لائے تو میں قتل کر کے دوزخ میں ڈال دوں گا.
پس جو کمزور ایمان والے لوگ ظاہری چمک دمک دیکھ کر دھوکہ کھا جائیں گے وہ دجال پر ایمان لے آئیں گے اور دجال کے پیروکار بن کر اپنی اخرت تباہ کر دینگے اور جو مضبوط ایمان والے اور سچے مسلمان ہوں گے وہ دجال کو کاذب اور جھوٹا کہہ دیں گے اسی بنا پر دجال انہیں قتل کرے گا

ایک بات یاد رہے کہ دجال جس کو جنت کہے گا وہی اصل میں دوزخ ہوگی اور جس کو دوزخ کہے گا وہی اصل میں جنت ھوگی
دوستو آج کل جو لوگ دجال کے پیروکار اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے دلائل دے رہے ہیں یہی وہ لوگ ہے جو بعد میں دجال پر ایمان لائیں گے کیونکہ یہ لوگ دنیاوی فائدے اور چمک دمک دیکھ کر دھوکہ کھائیں گے.

اپنے ایمان کی حفاظت کرو اور آج سے تہیہ کرلو کہ اسرائیل جو کہ اصل میں دجال کے پیروکار ہیں ان سے نہ کبھی ھماری دوستی ھو سکتی ہے اور نہ دنیاوی فائدے کے لئے ہم کسی جھانسے میں آئیں گے ان شاءاللہ یہ ہمارا ایمان ہے کہ دجال ہمارا دشمن ہے اور اس کے پیروکار اسرائیل بھی ہمارا دشمن ہے۔

(Visited 1,036 times, 3 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں