آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (5th Nov 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
05نومبر منگل۔

حمل
فرصت کے لمحات ملیں گے۔ معاملات قابو میں رہیں گے۔ محنت کی طرف رجحان بڑے گا۔ جذبات و غصے پر بھی قابو پانا آسان ہوگا۔ نظم و ضبط اور صبر و تحمل بہتر چل سکیں گے۔

ثور
مالی معاملات میں غفلت نہ برتیں۔ ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا اور آمدنی میں خاطر خواہ فائدہ کا امکان ہے۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی۔

جوزا
مالی پوزیشن تسلی بخش ہو گی۔ نئی سرمایہ کاری منفعت بخش ہو گی۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ جس کے باعث طبیعت خوشگوار رہے گی۔

سرطان
قریبی ساتھی یا کسی استاد وغیرہ کی حمایت حاصل ہو گی۔ تخلیقی کام کی طرف رجحان بڑھے گا۔ تعلقات قائم رہنے کیلئے کوشش کریں گے۔ مالی معاملات بہتر رہیں گے۔

اسد
بعض امور میں دلچسپی بڑھے گی۔ جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس ہفتے گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ دوست مددگار رہیں گے۔

سنبلہ
اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کریں۔ کاروباری معاملات بہتر طور پر طے ہو سکیں گے۔ مثبت نتائج اور مذاکرات ہو سکیں گے۔ مسائل کے باعث ذہن پریشان رہے گا۔

میزان
کام کے دوران حاضر دماغی سے کام لیں۔ جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا۔ محبت سے متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے اور سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

عقرب
رومانس کا موقع ملے گا۔ ملازمتی فرائض بھی ذمہ داری سے انجام دیں۔ رُکے ہوئے کاموں میں کشادگی ہونے لگے گی۔ مخلص اور دوستوں سے بھرپور علمی تعاون ملے گا۔ حالات سازگار رہیں گے۔

قوس
مالی معاہدے کرتے وقت غفلت نہ برتیں۔ اخراجات پر کنٹرول رکھیں۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ آمدن میں اضافہ کا امکان ہے۔ شریک حیات کا تعاون بھی رہے گا۔

جدی
شراکتی کاموں میں رجحان ہو گا۔ کسی بھی قسم کا مالی رسک نہ لیں۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔ بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔

دلو
نئے مالی معاہدے عمل آئیں گے۔ آمدن میں اضافہ کا رجحان ہو گا۔ بیرون ملک سفر میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ ذہن منتشر رہے گا۔ سیر و سیاحت کا شوق بڑھے گا۔ شریک کار کا تعاون حاصل نہ ہو سکے گا۔

حوت
مالی پوزیشن تسلی بخش ہو گی۔ نئی سرمایہ کاری منفعت بخش ہو گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ خواہشات کی تکمیل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔

(Visited 51 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں